شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کی ترقی کے لئے سنگ میل عبور کر لئے گئے،2013میں مقرر کردہ اہداف حاصل کئے گئے ہیں۔ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین

چترال کی ترقی کے لئے سنگ میل عبور کر لئے گئے،2013میں مقرر کردہ اہداف حاصل کئے گئے ہیں۔ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین

چترال(بشیر حسین آزاد) رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ چترال کی ترقی کے لئے سنگ میل عبور کر لئے گئے ہیں۔ہم نے 2013میں جو اہداف مقرر کئے تھے وہ اہداف حاصل کئے گئے ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 3فروری کو چترال کا دورہ کرکے گولین گول پاؤرپراجیکٹ کاافتتاح کرنے والے ہیں۔سابق وزیراعظم8یا10فروری کو چترال میں عوامی جلسے سے خطاب کرینگے۔15فروری کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دوسری مرتبہ چترال کے دورے پر آئینگے اور نیشنل ہائی وے اٹھارٹی کے بڑے منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔اس ماہ دروش،بروز اور سینگور میں گیس پلانٹوں کی تنصیب کا افتتاح بھی ہوجائے گا۔شہزادہ افتخار الدین نے یقین دلایا ہے کہ چترال کے دوسرے علاقوں سمیت اپر چترال کو بھی بجلی بہت جلد ملی گی۔

Facebook Comments