شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پی ٹی آئی اپر چترال کے وفد کی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور محمود خان سے ملاقات، اپر چترال اور لوئیر چترال کے لئے الگ الگ ضلعی کابینہ اور ہر تحصیل اور یوسی کیلئے بھی کابینہ سازی کی منظوری

پی ٹی آئی اپر چترال کے وفد کی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور محمود خان سے ملاقات، اپر چترال اور لوئیر چترال کے لئے الگ الگ ضلعی کابینہ اور ہر تحصیل اور یوسی کیلئے بھی کابینہ سازی کی منظوری

پشاور(بشیر حسین آزاد) پی ٹی آئی چترال کے وفد کی وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر صوبائی وزیرسیاحت وثقافت محمود خان سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پی ٹی آئی اپر چترال اور لوئیر چترال کو فعال بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور محمود خان نے وفد کی درخواست پراپر چترال اور لوئیر چترال کے لئے الگ الگ ضلعی کابینہ اور ہر تحصیل اور یوسی کیلئے بھی کابینہ سازی کی منظوری دی۔ملاکنڈ ریجن کے صدر کے ساتھ ملاقات میں اُنہوں نے موجودہ کابینہ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا اور نیا کابینہ اپر چترال اور لوئیر چترال کے لئے ورکروں کے مشورے سے ہوگا۔اور پی ٹی آئی کے ورکرز اپنا نمائندہ چُنیں گے ۔اس موقع پر وفد نے وزیراعلی پرویز خٹک اور محمود خان کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ اُنہوں نے پی ٹی آئی کے بہتر مفاد میں یہ فیصلہ کیا۔اور پی ٹی آئی اپر چترال اور لوئیر چترال کو فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔نئی کابینہ سازی کے حوالے سے فروری کے مہینے میں اپر چترال اورلوئیر چترال کا الگ الگ ورکرز کنونشن بلایا جائیگا اور اس سلسلے میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اپر چترال پی ٹی آئی ورکرز کنونشن عنقریب بلایا جائیگا۔ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان کو بھی اس کنونشن میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اُمید ظاہر کی جارہی ہے کہ محمود خان خود اسکی نگرانی کرینگے۔وفد نے تمام ورکروں کو اطلاع دی ہے کہ جب کنونشن کی تاریخ مقرر کی جائے تو اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
وفد میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت غازی ، ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم،شہزادہ سکندر الملک،سہیل،میر بہادر صوبیدارمیجر(ر) ،حمید اللہ،نور عالم،حبیب علی شاہ،اسلم،ندیم ،منہاج ودیگر شامل تھے

Facebook Comments