شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / 5فروری کا دن لطف کادن نہیں،یہ کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کرنے کا دن ہے۔ بدیع الرحمن،سیکرٹری اطلاعات تحریک تحفظ پاکستان

5فروری کا دن لطف کادن نہیں،یہ کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کرنے کا دن ہے۔ بدیع الرحمن،سیکرٹری اطلاعات تحریک تحفظ پاکستان

چترال(بشیرحسین آزاد)بدیع الرحمن سیکرٹری اطلاعات تحریک تحفظ پاکستان نے ایک اخباری بیان میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5فروری کا دن لطف کادن نہیں،یہ کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کرنے کا دن ہے۔اور کشمیر پر سیاست کرنے کا بھی دن نہیں ہے ہمارے حکمرانوں کو کشمیر کے لئے پالیسی بنانا ہوگا لیکن بدقسمتی سے ہم ہمیشہ 180ڈگری برعکس کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہمیشہ تمام اہم دن اور حساس مواقع ذاتی مفادات اور سیاست کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ہمیں اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہیں اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کے ساتھ ساتھ مثبت پالیسی مرتبت کرنے پرغور وفکر کرنے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments