شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹھینگ شین میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر جل کر خاکستر

ٹھینگ شین میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر جل کر خاکستر

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) کل بروز اتوار صبح 7 بجے کے قریب گاؤں ٹھینگ شین میں شفیق اللہ ولد عنایت اللہ کے گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث گھر میں آگ لگ گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے سارے گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔

جس کے باعث گھر کا ایک کمرہ مکمل اور دوسراکمرہ جزوی طور پر جل گیا ۔اس موقعے پر اہلیان  ٹھینگ شین  نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں حصہ لیتے ہوئے آگ کو بجھادیا ۔ مگر گھر کے سامان اور بیش قیمتی اشیاء کو بچا یا نہ جا سکا جو کہ جل گئے

Facebook Comments