شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / خراب موسم کے باعث سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر اپردیر میں کل رات سے ابتک کھلے آسمان تلے انتظار پر مجبور ہیں۔ جکام نوٹس لیں۔۔

خراب موسم کے باعث سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر اپردیر میں کل رات سے ابتک کھلے آسمان تلے انتظار پر مجبور ہیں۔ جکام نوٹس لیں۔۔

لواری ٹنل(نمائندہ چترال آفئیرز)پشاور سمیت ملک کے دوسرے حصوں سے چترال جانے والے ہزاروں کی تعداد میں مسافر اپر دیر میں کل رات سے اب تک کھلے آسمان تلے رہ گئے ہیں۔ مسافروں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود ہے جو علاج معالجے اور امتحانات کے سلسلے میں پشاور آئے تھے۔ مسافروں نے صوبائی حکومت، پاک آرمی، کمشنرملاکنڈ ڈویژن، ایم این اے افتخارالدین ایم پی اے سلیم خان، سردار حسین، بی بی فوزیہ اور دوسرے متعلقہ حکام سے اپیل کئے کہ وہ نوٹس لیکر جلد از جلد مسافروں کو چترال پہنجانے کا بندوبست کریں۔ کیونکہ شدید سردی کی وجہ سے خواتین اور بچے  مثاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے لاواری ٹنل کے چترال سائیڈ میں پی ٹی سی ایل کے دو ملازمین برف کے تودے کی نظر ہو کر چان بحق ہوگئے تھے۔ اور اب یہ ضروری ہے کہ مسافروں کو باحفاظت چترال پہنچانے کا بندونست کیا جائے تاکہ انسانی زندگیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!