شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / عاصمہ جہانگیر کا انتقال جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

عاصمہ جہانگیر کا انتقال جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(بشیر حسین آزاد) انسانی حقوق کے علمبردار نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں معروف قانون دان اور عالمی شہرت یافتہ انسانی حقوق کے لئے کام کرنی والی عاصمہ جہانگیر کی بے وقت انتقال کو انسانی حقوق کے لئے بڑانقصان قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر مظلوموں کی آواز تھی۔نیاز اے نیازی نے کہا ایک حالیہ ملاقات میں عاصمہ جہانگیر نے چترال آنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور اس سال چترال آنے کا پروگرام تھا مگر اُنکی یہ خواہش پوری نہیں ہوسکی۔

Facebook Comments