شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تحریک تحفظ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات بدیع الرحمن کا ڈاکٹر قدیر خان کو چترال سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کی دعوت

تحریک تحفظ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات بدیع الرحمن کا ڈاکٹر قدیر خان کو چترال سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کی دعوت

اسلام آباد (نمائندہ چترالآفیئرز)تحریک تحفظ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات بدیع الرحمن نے ڈاکٹر قدیر خان سے گذشتہ روز منعقدہ ایک اجلاس میں چترال سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کی دعوت دی۔جس پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے الیکشن 2013کا حوالہ دیتے ہوئے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی تعاون نہیں کرے گا۔ڈاکٹر خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام بد دیانت لوگوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے مذہبی اور اخلاقی اقدار کھورہے ہیں،عوام مفادات کے ساتھ ہیں نہ کہ پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت صرف انتخابات کے دنوں میں ہوتی ہے۔ہم اپنے مستقبل کے بارے میں پریشان ہوتے ہیں لیکن انتخابات کے دوران ہم سب کچھ بھول جاتے ہیں اور کرپٹ لوگوں کی حمایت کرتے ہیں۔

Facebook Comments