شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / خیبرپختونخوا میں حجاموں نے داڑھی کے ڈیزائن نہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے داڑھی کے اسٹائل کو غیر اسلامی قرار دے دیا

خیبرپختونخوا میں حجاموں نے داڑھی کے ڈیزائن نہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے داڑھی کے اسٹائل کو غیر اسلامی قرار دے دیا

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں حجاموں نے  داڑھی کے ڈیزائن نہ  بنانے کا فیصلہ کرتے  ہوئے داڑھی کے اسٹائل کو غیر اسلامی قرار دے دیا۔اس حوالے سے فرنٹیئر پروفیشنل ہیئر ڈریسر ایسوسی ایشن کے صدر محمد شریف نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ یہ فیصلہ صوبے بھر کے حجاموں کے  اجلاس میں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں موجود تمام شرکاء اس بات پر راضی ہوئےکہ  وہ فرینچ، لائننگ یا دیگر کسی کٹ سمیت داڑھی کے مختلف ڈیزائن نہیں بنائیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس فیصلے کے بعد پشاور میں حجاموں کی بڑی تعداد نے صارفین کی داڑھیوں کے اسٹائل بنانا چھوڑ دیئے ہیں۔

Facebook Comments