شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اعلامیہ منجانب مسلم لیگ ن تحصیل چترال

اعلامیہ منجانب مسلم لیگ ن تحصیل چترال

میں باضابطہ طور پر برادرم جناب نویدالرحمن چغتائی (ایڈوکیٹ) کو پاکستان مسلم لیگ ن چترال کے لیے صدر مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ پارٹی ، پارٹی کے نظریے اور میاں نوازشریف کے وژن کو آگے لانے کے ساتھ ساتھ چترال میں پارٹی کو نظریاتی طور پر مظبوط کرنے اور پارٹی کو بیساکھیوں سے نجات دلاکر مخلصانہ طور پر دیرینہ نظریاتی کارکنوں کی مشاورت سے جامع حکمت عملی کے ساتھ قدم اٹھائینگے۔ موجودہ مسلم۔لیگ ن چترال ان نظریاتی کارکنوں پر مشتمل ہے جو نامساعد حالات میں بھی نہ بکے ،نہ جھکے ۔ مسلم لیگ ن کے یہ سربکف اپنے قایدِ مسلم لیگ ن کے وژن اور قایدمحترم میاں نوازشریف کی قیادت کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ واضح ہو کہ ہم مسلم لیگ ن چترال کے خلاف درونی و بیرونی سازشوں سے آگاہ ہیں۔ہم ان عناصر کو متنبہ کرتے ہیں جو سازش کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔بےبنیاد پروپیگنڈوں اور خودساختہ تجزیوں کو جواز بنا کے اپنا اپنا الو سیدھا کرنے والے فصلی بٹیروں اور چترال کے ساتھ ناانصافی کا کھیلنے والوں اور منافرت کی سیاست کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے گندے عزائم سے عوام واقف ہیں اور اب پوری کھو قوم جاگ چکا ہے۔ہمارا موجودہ صدر ایک جوانسال قیادت ہے کہ جس میں صرف کام کرنے کا شوق ذاتی اغراض و مقاصد سے بالاتر ہوکر ہے بلکہ چترال میں پارٹی کے لیے تن من دھن قربان کرینگے۔ . منجانب: محمد کوثر ایڈوکیٹ صدر مسلم۔لیگ ن تحصیل چترال

Facebook Comments