شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / صوبائی صحت انصاف کارڈ ایک انقلابی پروگرام ہے ،مگرچترال میں صحت انصاف کارڈناکام ہوچکی ہے۔ گورنمنٹ کنٹریکٹر اور سماجی کارکن اعزاز علی شاہ آف بلچ

صوبائی صحت انصاف کارڈ ایک انقلابی پروگرام ہے ،مگرچترال میں صحت انصاف کارڈناکام ہوچکی ہے۔ گورنمنٹ کنٹریکٹر اور سماجی کارکن اعزاز علی شاہ آف بلچ

چترال( نمائدہ چترال آفیئرز) چترال بلچ سے تعلق رکھنے وا لے گو رنمنٹ کنٹریکٹر اورنوجوان سماجی کارکن اعزازعلی شاہ نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صحت انصاف کارڈ خیبر پختونخواہ کا انقلابی پروگرام ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے تاریخ میں پہلی بار صحت انصاف کارڈ جیسا منصوبہ موجودہ صوبائی حکومت نے متعارف کرایا۔صحت انصاف کارڈ کی اہمیت سے ٖغریب لوگ واقف ہیں۔بہت سے ایسے خاندان تھے جو مالی مشکلات کی وجہ سے اپنے اوراپنے اہل و عیال کا علاج نہیں کراسکتے تھے مگر صحت انصاف کارڈ کی بدولت وہ آج سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے اچھے ہسپتالوں میں بھی علاج معالجہ کی سہولت مفت حاصل کرسکتے ہیں۔
اعزاز علی شاہ نے کہا کہ مگر مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ پی۔ٹی۔آئی کی حکومت صحت انصاف کارڈ کے ساتھ انصاف نہ کرسکی ۔غریب عوام کے لیے صحت انصاف کارڈ کا اجرا تو کردیا گیا مگرعوام کے لیے صحت انصاف کارڈ سے فائدہ اٹھانے کا کوئی ٹھوس طریقہ وضع نہیں کیا گیا۔چترال کے سادہ لوح عوام صحت انصاف کارڈ کو استعمال میں لانے سے بالکل بھی ناواقف ہیں اور نہ ہی اس کے لیے کوئی طریقہ کار موجود ہے چترال ہسپتال میں صحت انصاف کارڈ کا عملہ موجود نہیں ہے یا اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے؟ صحت ا نصاف کارڈ سے صحیح معنوں میں مستفید ہونے اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تربیت شدہ عملے کی ضرورت تھی جو کہ عوام کو میسر نہیں۔آخر میں ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی اہمیت کے حامل منصوبے میں اتنی بڑی غفلت برتنا صوبائی حکومت کی بہت بڑی نااہلی ہے ۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

Facebook Comments