شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پاکستان یوگا کونسل جامعہ چترال کے اشتراک سے مستقبل میں بھی پروگرام ترتیب دیتارہے گا۔ کرنل ریٹائرڈ خالد علیزئی

صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پاکستان یوگا کونسل جامعہ چترال کے اشتراک سے مستقبل میں بھی پروگرام ترتیب دیتارہے گا۔ کرنل ریٹائرڈ خالد علیزئی

چترال ( نمائندہ چترالآفیئرز) یونیورسٹی آف چترال طلبہ و طالبات کی جامع تعلیم و تربیت کیلے کثیرالجہتی اقدامات کررہی ہےہم نصابی

سرگرمیوں کے سلسلے میں پاکستان یوگاکونسل کے تعاون سے پچھلے دنوں جامعہ میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا جس سے کونسل کے جنرل سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ خالد علیزئی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کو یوگاکے انسان کی جسمانی و ذہنی صحت پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں مزید کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پاکستان یوگا کونسل جامعہ چترال کے اشتراک سے مستقبل میں بھی پروگرام ترتیب دیتارہے گا۔ ورکشاپ سے یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹرتاج الدین ، ڈائیریکٹر ایکیڈیمکس ڈاکٹر ضیاء الحق اور ڈپٹی ڈائیریکٹر کیو۔ ای۔ سی یاسرعرفات نے بھی ہم نصابی سرگرمیوں کی تعلیمی افادیت کے حوالے سے خطاب کیا۔

Facebook Comments