شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / نوجوان نسل کو نشہ آور ادویات فراہم کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاون کرکے اُنہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔فضل الرحمن

نوجوان نسل کو نشہ آور ادویات فراہم کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاون کرکے اُنہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔فضل الرحمن

چترال (نمائندہ چترالآفیئرز) ویلج نائب ناظم ایون ون فضل الرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے ۔ کہ نوجوان نسل کو نشہ آور ادویات فراہم کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاون کرکے اُنہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ تاکہ معاشرے کو تباہی کی طرف لے جانے والے ان انسان دشمن عناصر کا راستہ روکا جا سکے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ اس حوالے سے ایک درخواست دائریکٹر جنرل ہیلتھ اور ڈی ایچ اوچترال کو ارسال کیا گیا ہے ۔ جس میں اُن سے نشہ آور گولیوں کی فروخت سے یوسی ایون اور چترال کے نوجوانوں میں عدم برداشت کے باعث معاشرے میں بگاڑ اور خاندانی نظام میں تناؤ ، جھگڑے اور فساد کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو پیش نظر رکھ کر اس کے خلاف اقدام اُٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹورز میں یہ نشہ آور گولیاں کُھلے عام فروخت ہوتی ہیں اور اس مرض میں سکول وکالج کے بچے تک مبتلا ہو گئے ہیں ۔ فضل الرحمن نے کہا، کہ میڈیکل سٹورز میں ڈاکٹری نسخے کے بغیر ان نشہ آور گولیوں کی فروخت ممنوع ہونی چاہیے ، اور باقاعدہ تصدیق کے بغیرنشہ آور گولی کسی کو بھی نہیں دینی چاہیے ، لیکن یہاں صورت حال بالکل مختلف ہے اور بلا روک ٹوک مذکورہ نشہ آور گولیاں میڈیکل سٹورز سے دستیاب ہیں ۔ اور اس راستے میں کوئی بھی رکاوٹ حائل نہیں ۔ اور یہ نشہ آور گولیاں منشیات خصوصاً چرس کے متبادل کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ ان چیزوں کا سد باب ڈرگ انسپکٹر کی ذمہ داری ہے ۔ لیکن اُن کی مجرمانہ خاموشی اس بات کی عکاس ہے ۔ کہ اُن کی طرف سے نشہ آور گولیوں کے فروخت کی کُھلی چھُٹی دی گئی ہے ۔ فضل الرحمن نے محکمہ ہیلتھ چترال سے اس سلسلے میں فوری اور سنگین کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

Facebook Comments