شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پانچ چترالی نوجوان عراق میں گرفتار

پانچ چترالی نوجوان عراق میں گرفتار

چترال ( نمائند ہ چترال آفیئرز) اطلاعات کے مطابق ایجنٹ کی دھوکہ دہی پر پانچ چترالی نوجوان اور 15 دوسرے پاکستانی عراق سے گرفتار ہوئے ہیں۔ ایجنٹ نے ملازمت کا جھانسہ دے کر پلگریم ویزا پر عراق بھیجا تھا۔ جہاں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام چترالیوں کا تعلق اپر چترال سے ہے۔گرفتار نوجوانوں کے نام اکرم نیاز ولد میر شاد محمدگاؤں خروزگ تحصیل مستوج،ارشاد محمد ولد سخی خان گاؤں خروزگ،شکیل احمد ولدفضل عزیز گاؤں میراگرام،مظفر ولد دولت خان گاؤں میراگرام اور ندیم ولد قادر خان شوست،یارخون شامل ہیں۔
عراق میں گرفتار شدہ چترالیوں کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ لوکل ایجنٹ ناظم محمد ولد نذیر محمد گاؤں خروزگ نے ان نوجوانوں کو عراق جانے کے لیے اکسایا۔

Facebook Comments