شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / رسکیو 1122 میں پرویز خٹک کی جانب سے اپنے علاقے کے افراد کو بھرتی کی گئی ہے جنہیں فلفور نیچے ٹرانسفر کیا جائے یا ان کو نکال کر ان کی جگہ چترال سے ماہر تیراک اور اہل نوجوانوں کو رسکیو 1122 میں بھرتی کیا جائے ۔۔ضیاء الرحمن پریذیڈنٹ انصاف یوتھ ونگ ضلع ،چترال

رسکیو 1122 میں پرویز خٹک کی جانب سے اپنے علاقے کے افراد کو بھرتی کی گئی ہے جنہیں فلفور نیچے ٹرانسفر کیا جائے یا ان کو نکال کر ان کی جگہ چترال سے ماہر تیراک اور اہل نوجوانوں کو رسکیو 1122 میں بھرتی کیا جائے ۔۔ضیاء الرحمن پریذیڈنٹ انصاف یوتھ ونگ ضلع ،چترال

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع چترال کے صدر ضیاء الرحمن نے ایک اخباری بیا ن دیتے ہوئے کہ کہا کہ رسکیو 1122 میں میرٹ کو بالائے طاق رکھ کر جو غیر قانونی بھرتیاں کی گئی ہیں جس میں بے روز گارچترالی نوجوانوں کے ساتھ سراسر ظلم کیا گیا۔رسکیو 1122 میں 80% فیصد بھرتیاں چترال سے باہر سے کی گئی ہیں جو کہ رسکیو 1122 کے لیے اہل بھی نہیں ہیں۔ رسکیو 1122 کا کام فوری اور جلد مدد پہنچانا ہے جبکہ چترال میں حالیہ بروز حادثے میں رسکیو 1122 کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔اس حادثے میں رسکیو 1122 کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہے۔رسکیو 1122 کے عملے کی موجودگی کے باوجود عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتے لاشوں کودریا سے نکالا۔ضیا ء الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ رسکیو 1122 میں پرویز خٹک کی جانب سے اپنے علاقے کے افراد کو بھرتی کی گئی ہے جنہیں فلفور نیچے ٹرانسفر کیا جائے یا ان کو نکال کر ان کی جگہ چترال سے ماہر تیراک اور اہل نوجوانوں کو رسکیو 1122 میں بھرتی کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چترال میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے یہاں اچھے سے اچھا تیراک دستیاب ہیں جن کے ہوتے ہوئے چترال سے باہر سے رسکیو 1122میں بھرتی کرنا عقل سے ماوراء ہے۔رسکیو 1122 میں چترال سے نیچے سے جتنے بھی بھرتی شدہ عملہ ہے انہیں فوری طور پر واپس بھیجا جائے اور نئے سرے سے رسکیو 1122 چترال سے بے روز گار ہنر مند اور ماہر تیراک نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے وگرنہ رسکیو 1122 میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے ۔

Facebook Comments