شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تجار یونین کے انتخابات میں شبیر احمد نے 218ووٹوں کی برتری سے جیت اپنے نام کرلی۔

تجار یونین کے انتخابات میں شبیر احمد نے 218ووٹوں کی برتری سے جیت اپنے نام کرلی۔

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز)تجار یونین تجار کے انتخابات آج بروز منگل ٹاؤن ہال چترال میں منعقد کیے گئے۔جس میں چترال اور مضافات کے دوکانداروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کی۔الیکشن کی نگرانی ضلعی انتظامیہ نے کی پولنگ اسٹینشن میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ پولینگ صبح 8 بجے سے شروع ہوکر شام 6 بجے تک جاری رہی۔پانچ سال بعد منعقد ہونے والے ان انتخابات میں بشیر حسین آزاد اور شبیر احمد صدارتی امیدوار کے لیے مد مقابل تھے۔ انتخابات میں بشیر حسین آزاد کو 866ووٹ پڑے جبکہ شبیر احمد کو 1084ووٹ پڑے ۔دونوں کے مابین کانٹے دار مقابلے کے بعد شبیر احمد نے 218 ووٹوں کی برتری سے انتخابات جیت لی۔
Facebook Comments