شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تجار یونین کے نومنتخب صدر شبیر احمد اور ان کی کابینہ کی جانب سے تجار برادری کا شکریہ اور ہر وقت تجار برادری کے خدمت کا عزم ۔

تجار یونین کے نومنتخب صدر شبیر احمد اور ان کی کابینہ کی جانب سے تجار برادری کا شکریہ اور ہر وقت تجار برادری کے خدمت کا عزم ۔

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) تجار یونین کے نو منتخب صدر شبیر احمد نے ایک اخباری بیا ن دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے پوری کابینہ کی طرف سے تمام تجار برادری کا بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے ہم پر بھروسہ کرکے ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کیا۔اور میں چترال بازار کے تمام دوکانداروں کو اور خاص طور
پر ورکشاپ والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کرکے اپنا ووٹ دیااور عبوری کابینہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
میں اپنی طرف سے چترال انتظامیہ کا خصوصا ڈی۔سی چترال ارشاد سودھر ،ڈی۔پی۔او چترال منصور امان ،ایس ،ایچ ، او چترال تھانہ کا ا وراے۔ سی چترال
ساجد نواز کا صاف شفاف انتخابات کرانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چترال دوست پینل بشیر حسین آزاد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے تجار الیکشن کرانے کے لیے چترال بازار میں آگاہی پھیلائی۔اور آخر میں تجار برادری کے نو منتخب صدرشبیر احمد کا کہنا تھا کہ میں ہر وقت اپنے کابینہ کو لیکر تجار برادری کی ہر خدمت کے لیے حاضر رہوں گا۔شبیر احمد صدر ،سراج احمد جنرل سیکرٹری کفایت اللہ سینئر نائب صدر اور میرے کابینہ کے باقی ارکان آپ لوگوں کی خدمت میں ہر وقت حاضر رہینگے۔
Facebook Comments
error: Content is protected !!