شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / 23مارچ یوم پاکستان چترال سکاؤٹس گراونڈ میں عسکری اور سول انتظامیہ کے باہمی تعاون سے نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا

23مارچ یوم پاکستان چترال سکاؤٹس گراونڈ میں عسکری اور سول انتظامیہ کے باہمی تعاون سے نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا

چترال(نمائندہ چترالآفیئرز)23مارچ یوم پاکستان چترال سکاؤٹس گراونڈ میں عسکری اور سول انتظامیہ کے باہمی تعاون سے نہایت جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا.ایونٹ کو خوبصورت بنانے کے لیے اس میں میراتھن ریس اور پولو میچ بھی شامل کیے گئے ہیں. ریس شہید اُسامہ وڑائیچ پارک دنین گہتک سے سٹارٹ ہوگا اوراس کا اختتامی پوائنٹ چترال سکاؤٹس گراونڈ ہوگا. پیرا گلائڈنگ کا مظاہرہ بھی ہو گا اور تقریب میں ملی نغمے، تقریریں اور خاکے پیش کیے جائینگے.مختلف اشیاءکے سٹالز بھی لگائے جائیں گے.یوم قرارداد پاکستان کی اس تقریب کوچارچاند لگانےکے لیےہرخاص وعام سے شرکت کی درخواست ہے. نیز پروگرام میں چترالی موسیقی اور رقص کا اہتمام بھی کیا جائے گا.

Facebook Comments