شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ایم۔پی۔اے سلیم خان کی تجار یونین کے نو منتخب صدر شبیر احمد کے گھر تشریف آوری،سلیم خان نے نو منتخب صدر اور ان کی پوری کابینہ کوتجار یونین کے الیکشن جیتنے پر مبارک باددی۔

ایم۔پی۔اے سلیم خان کی تجار یونین کے نو منتخب صدر شبیر احمد کے گھر تشریف آوری،سلیم خان نے نو منتخب صدر اور ان کی پوری کابینہ کوتجار یونین کے الیکشن جیتنے پر مبارک باددی۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) ایم۔پی۔اے سلیم خان کی تجار یونین کے نو منتخب صدر شبیر احمد کے گھر تشریف آوری ۔سلیم خان نے تجار یونین کے نو منتخب صدر اور ان کی پوری کابینہ کو تجار یونین کے الیکشن جیتنے پر مبارک بادی۔ایم۔پی۔اے سلیم خان نے تجار یونین کے نئے منتخب کابینہ کو بہت جلد وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ،وزیر بلدیات اور سینٹ کے چیئر مین سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی۔نو منتخب صدر تجار یونین نے سلیم خان کو بازار کے تمام مسائل سے آگاہ کیا۔
اور بازار میں واش رومز اور دیگر ضروری مسائل کو جلد از جلد حل کرنے پر زور دیا۔ایم ۔پی۔اے سلیم خان نے نئے منتخب کابینہ کو ساتھ لیکر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔تجار یونین کے صدر نے اپنی پوری کابینہ کے ساتھ ایم ۔پی۔اے سلیم خان کا شکریہ ادا کیا اورامید ظاہر کی کہ ایم۔پی۔اے جلد بازار کے مسائل حل کریں گے۔
Facebook Comments