شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ایم این اے شہزادہ افتخاردالدین کی تجار یونین کے نو منتخب صدر شبیر احمد اور ان کی پوری کابینہ کا والہانہ استقبال

ایم این اے شہزادہ افتخاردالدین کی تجار یونین کے نو منتخب صدر شبیر احمد اور ان کی پوری کابینہ کا والہانہ استقبال

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے تجار یونین کے نو منتخب صدر شبیر احمد اور ان کی کابینہ کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے نو منتخب صدر اور کابینہ کو تجاریونین کے انتخابات جیتنے پر مبارک با ددی۔تجا ر یونین کے صدر نے شہزادہ افتخارالدین کا شکریہ ادا کیا اور چترال بازار کے مسائل ایم این اے کوتفصیل کے ساتھ بتائے ۔
چترال بازار کے مسائل سننے کے بعد ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہا نی کرائی اور بہت جلدچترال میں سمال اینڈ منی بزنس پراجیکٹ لانے کی یقین دہانی بھی کرائی جس سے ہر کوئی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔تجار یونین کے صدر نے اپنی پوری کابینہ کے ساتھ ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایم این اے چترال آئندہ بھی تجار برادری کے مسائل حل کریں گے۔
Facebook Comments