شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال یوتھ فورم کی جانب سے اسلام آباد میں مقیم چترال اور گلگت کے نوجوانوں اور پروفیشنلز کے لیے سہ روزہ سپرینگ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد
??????????????????????????????????????????????????????????

چترال یوتھ فورم کی جانب سے اسلام آباد میں مقیم چترال اور گلگت کے نوجوانوں اور پروفیشنلز کے لیے سہ روزہ سپرینگ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

اسلام اباد(نمائندہ چترال ) چترال یوتھ فورم نے اسلام آباد میں مقیم چترال اور گلگت کے نوجوانون اور سینئر پروفیشنلز کے لیے سہ روزہ سپرینگ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ اس فیسٹیول کا مقصد اسلام آباد میں مقیم چترال اور گلگت بلتستان کے باشندوں کے درمیان کھیلوں کے ذریعے جسمانی، سماجی ترقی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ آپس میں صدیوں پرانے امن ثقافت کو برقرار رکھنا اور فروغ دینا تھا۔ اور ساتھ ساتھ چترال کے سینئر پیشہ وار لوگوں اور نوجوانوں کے درمیان رابطہ اور تعلقات کا راستہ ہموار کرنا تھا۔ اس سپورٹس فیسٹیول میں چترال اور گلگت کے نوجوانون، پروفیشنلز کے علاوہ خواتین نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔ ایونٹ کے اختتا می تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی میر اسلام آباد سید ذیشان نقوی کے علاوہ صدر یوتھ وینگ پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے علاوہ مسلم لیگ چترال کے صدر نوید چغتایی نے بھی شرکت کی۔ چترال یوتھ فورم کے صدر اصف علی تاج ، اڈویزری بورڈ ممبر معراج علی جان، جنرل سیکریٹری چترال یوتھ فورم امیر نیاب، لیڈ ایجوکیشن نظار علی، ممبرز کلثوم سلطان اور صبرینہ کرم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

چترال یوتھ فورم کی جانب سے نوید بیگ لیڈ سپورٹس نے مہمانون کو خوش آمدید کہا ۔اور ساتھ ہی چترال یوتھ فورم اور سپورٹس فیسٹیول کے بارے میں مہمانوں کو بریفینگ دی۔تینوں مہمانوں نے اپنے خطاب میں چترال یوتھ فورم کے صحت مندانہ پروگرام کے انعقاد کو بھرپورانداز میں سراہتے ہوے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ آخر میں چترال یوتھ فورم کے اڈویزری بورڈ ممبر ، پاکستان تحریک انصاف چترال کے جنرل سیکریٹری اصرار صبور نے چترال یوتھ فورم کی جانب سے تمام مہمانون اور فیسٹیول کے شراکا ء کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments