شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ذوالفقار علی بھٹو کا39واں یوم شہادت ملک بھر کی طرح ضلع چترا ل میں بھی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

ذوالفقار علی بھٹو کا39واں یوم شہادت ملک بھر کی طرح ضلع چترا ل میں بھی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) ذوالفقار علی بھٹو کا39واں یوم شہادت ملک بھر کی طرح ضلع چترا ل میں بھی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی محمدحکیم ایڈوکیٹ ،سینئرنائب صدرشریف حسین ،نائب صدرشمس الرحمن لال،تحصیل چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ ،میردولہ جان ایڈوکیٹ،پی پی پی علماء ونگ کے جنرل سیکرٹری مولانامحمدآصف اوردیگرمقریرین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹوکی سیاسی بصیرت تمام سیاسی پارٹیوں کے علاوہ بین الا قوامی طور پر بھی تمام ممالک کے سربراہان تسلیم کرتے تھے، ہر محنت کش، مزدور اور نوجوان بھٹو ہے جس نے سانحہ کے بعد پریشان حال قوم کو نیا حوصلہ دے کر ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھی اور ایک سوچ کے ساتھ کھڑا کیا کہ ہم گھاس کھا کر گذارہ کر لیں گے مگر ایٹمی صلاحیت حاصل کر کے رہیں گے۔ مقررین نے مذید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی فکر پر عمل کرتے ہوئے ہم سب کو مل کر پسی ہوئی عوام کے دکھوں کا مداوا کرنا ہے

اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے جنہوں نے جمہوریت کیلئے اپنی جان قربان کردی۔مگر اپنی عوام سے کیا ہوا وعدہ ایفا کر کے ثابت کر دیا کہ میں اتنا گونجوں گا کہ صدیوں تک آوازسنائی دے گی۔انہوں نے کہاکہ 5 جولائی 1977ء کو مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کو عہدے سے ہٹا کر ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا اور ذوالفقار علی بھٹو کو نواب محمد احمد خان کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا۔ 18 مارچ 1977ء کو انہیں اس قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی اور 4 اپریل 1979ء کو ذوالفقار علی بھٹو کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ یوں مسلم امہ کو متحد کرنے کا خواب دیکھنے والے بھٹو کی زندگی کا چراغ گل کر دیا گیا۔

Facebook Comments