شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے ٹی۔ایم ۔اے اسٹاف اورتجار برادری کے ساتھ( اسپہ چھترار صفا چھترار) صفائی مہم کا باقاعدہ آغازکردیا۔

تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے ٹی۔ایم ۔اے اسٹاف اورتجار برادری کے ساتھ( اسپہ چھترار صفا چھترار) صفائی مہم کا باقاعدہ آغازکردیا۔

چترال ( نمائندہ چترال آفئیرز) آج جمعرات کے روز تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے ٹی۔ایم۔اے اسٹاف اور تجار برادری کے ساتھ (اسپہ چھترار صفا چھترار ) صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔تجار یونین کے صدر نے شروع دن سے ہی چترال بازار کو گندگی سے پاک صاف کرنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کررکھا ہے جس کا باقاعدہ آغاز آج ہوا۔
(اسپہ چھترار صفا چھترار) کے نام سے صفائی مہم کے تحت چترال بازار کو ہر طرح کی گندگی سے صاف رکھا جائے گا۔ تجار یونین کے صدر کے مطابق انتظامیہ کو ساتھ لیکر چترال بازار کو صاف کرنے کا مشن ہے۔اس موقعے پر ٹی۔ایم۔او قادر ناصر کی جانب سے چترال بازار کی صفائی کے لیے ایک سوزوکی گا ڑی دی گئی جوکہ بازار کے تمام پولٹری فارمزسے آلائیشوں کو ٹھکانے لگانے میں کام آئے گی جبکہ مزید دو مزدا گاڑیاں بھی ٹی ۔ایم۔اے حوالے کیے گئے جوکہ روزانہ کی بنیاد پر بازار کی صفائی میں کام ائیں گی ۔ تجار یونین کے صدر نے اے۔ڈی۔سی منہاس الدین سے درخواست کیا کہ بازار کے ہر چار دوکانوں کے لیے ایک ایک ڈسٹ بین کا بندوبست کیا جائے۔تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے تمام دوکاندار حضرات کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے اپنے دوکانوں کے سامنےWaste Binرکھیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ تجار یونین کے صدر کی جانب سے چترال بازار صفائی مہم بڑے زور وشور کے ساتھ چلائی جارہی ہے جس سے تجار برادری کافی خوش دیکھائی دے رہی ہے۔تجار یونین کے صدر جناب شبیر احمد صاحب تجار برادری کے لیے بہت کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔ اسپہ چھترار صفا چھترار صفائی مہم کی کامیابی کے لیے تجار یونین کے صدر شبیر احمد اپنی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔اس سلسلے میں تجار یونین کے صدر انتظامیہ کو ساتھ لیکر تجار برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرداں ہیں۔
Facebook Comments