شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تجار یونین کے صدر شبیر احمد اور ٹی۔ایم۔او قارد ناصر کی چترال بازار صفائی مہم کے حوالے سے ملاقات

تجار یونین کے صدر شبیر احمد اور ٹی۔ایم۔او قارد ناصر کی چترال بازار صفائی مہم کے حوالے سے ملاقات

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے بدھ کے روز ٹی۔ایم۔او قادر ناصر سے ملاقات کی اور چترال بازار کی صفائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں شبیر احمد نے چترال بازار کو صحیح معنوں میں صاف ستھرا رکھنے کے لیے ٹی۔ایم ۔او کو آگا ہ کیا۔ملاقات میں نیبر ہوڈ
چئیر مین ناظم وی۔سی 2 میر صمد خان بھی موجود تھے۔چئیرمین میر صمد نے چترال بازار کی صفائی کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقعے پر ٹی۔ایم۔او قادر ناصر نے 3 مہنیے کی صفائی مہم کے لیے ایک عدد سوزوکی اور دو مزید مزدا گاڑی فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
 
یاد رہے کہ اس سے قبل صرف ایک ٹریکٹر چترال بازار کی صفائی پر مختص تھا ۔شبیر احمد صاحب جب سے تجار یونین کے صدر منتخب ہوئے ہیں چترال بازار کی صفائی کے لیے پرجوش اور پرعزم ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت موجودہ صفائی مہم( اسپہ چھترار صفا چھترار) ہے ۔تجار یونین کے صدر کی چترال بازار کی صفائی کے لیے مزید گاڑیوں کا بندوبست کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے چترال بازار کی صفائی کے لیے تعاون کرنے پر ٹی۔ایم۔او قادر ناصر کا شکریہ ادا کیا۔
Facebook Comments