شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / صدر تجار یونین ، ٹی ایم او ، چترال اور فوڈ انسپکٹر کا اتالیق اڈہ میں گاڑیوں میں سبزیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی

صدر تجار یونین ، ٹی ایم او ، چترال اور فوڈ انسپکٹر کا اتالیق اڈہ میں گاڑیوں میں سبزیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی

چترال(نمائندہ چترال آفئیرز) ٹی ایم او چترال قادر ناصر،صدر تجار یونین شبیر احمد اور فوڈ انسپکٹر شیر اعظیم نے جمعرات کے روز بائی پاس روڈ اتالیق اڈہ میں گاڑیوں میں سبزیان لوڈ کرکے تجارت کرنے والوں پرچھاپہ مارا۔

صدر تجار یونین چترال نے سبزی فروشوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مضر صحت سبزیان اور فروٹ بیجنے اور گند پھیلانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی بلکہ ایسے عناصر کو تجار یونین پکڑ کرخود قانون کے حوالے کرئے گی۔TMOچترال قادر ناصر نے اس موقع کہا کہ غیر قانونی منڈیاں چلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی تاہم اتالیق اڈے کے ارد گرد گند کو روزانہ کی بنیادوں پر اُٹھانے کے لئے گاڑی مہیا کی گئی ہے تاجروں کو چاہیے کہ وہ کوڑا کرکٹ پھیلانے کے بجائے ایک جگہ جمع کیا کریں تاکہ اہلکاروں کو اُنہیں اُٹھانے میں آسانی ہو سکے۔اُنہوں نے اتالیق اڈہ کے ٹھیکہ دار کو بھی ذمہ دار قرار دیا جو اُن سبزی اور فروٹ فروشوں سے گاڑی کھڑی کرنے کے دو سو روپیہ فی گاڑی وصول کرتا ہے اور صفائی TMAپر چھوڑ دیتی ہے۔اس موقع پر فوڈ انسپکٹر شیراعظیم نے غیر معیاری پھلوں اور سبزیوں کے نمونے لے لئے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!