شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اہلیان بروز کی طر ف سے ایک وفد کی مولانا عبدالاکبر چترالی قیادت میں چیف پیسکو سے ملاقات

اہلیان بروز کی طر ف سے ایک وفد کی مولانا عبدالاکبر چترالی قیادت میں چیف پیسکو سے ملاقات

پشارو(نمائندہ چترال آفئیر)  اہالیاں بروز کی طرف سے ایک وفد نےپیسکو چیف سے ان کے دفترواپڈا ہاوس پشاور میں ملاقات کی وفد میں حاجی محمد خان ۔سابق ناظم یوسی بروزعبدالحق ۔مولانا خلیل احمد شامل تھے وفد کی قیادت مولانا عبدالاکبر چترالی نے کی
چیف پیسکو نےاہالیاں بروز کی مطالبےسے اتفاق کرتے ہوئے بلاتاخیر یوسی بروز ایون گہریت اور کیسوں کو گولین گول بجلی گھر سے بجلی مہیا کرنے کی ھدایت جاری کیں اور اے سی پیسکوسوات سے تمام مطلوبہ کاغذی کاروائی مکمل کرکے فوری بیجھنے کی ہدایت کردی درین اثناء مولانا عبدالاکبر چترالی نےچیف اکزیگٹیو پیسکو کے پی کے کمشنرملاکنڈڈویژن ڈی سی چترال اے سی چترال ڈی پی اوچترال ڈسٹرکٹ ناظم چترال ایس ڈی او پیسکوچترال کا شکریہ اداء کرتے ہویے کہا ہے کہ ان تمام حضرات کی تعاون سے یہ کام ممکن ہوا

Facebook Comments