شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تجار یونین کی جانب سے پاکستان زندہ باد مومنٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔

تجار یونین کی جانب سے پاکستان زندہ باد مومنٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) آج جمعہ کے روز تجار یونین کی جانب سے پاکستان زندہ باد مومنٹ کے
ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔تجار یونین کے صدر شبیر احمد اور ان کی پوری کابینہ ریلی کی قیادت کررہی تھی ۔

تجار یونین کے صدر شبیر احمد کی کال پر تجار برادری نے اپنی اپنی دوکانیں بند کرکے ریلی میں بھرپور شرکت کی ۔

تجاریونین اور تجار برادری نے پاکستان زندہ باد مومنٹ کے ساتھ اپنی پھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ بادکے فلک شگاف نعروں سے ریلی کے شرکاء کے جذبات کو گرمایا۔

ریلی چیوپل دنین سے شروع ہوکر پولوگراؤنڈ چترال پہنچ کر پاکستان زندہ باد مومنٹ کے عظیم جلسے میں تبدیل ہوگئی۔

Facebook Comments