شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پیڈو،اپر چترال کے لئے ذمہ داراہلکارکوڈیوٹی پرپابندکرکےعوام کوبجلی کے متعلقہ سہولیات فراہم کریں۔۔سردار حکیم

پیڈو،اپر چترال کے لئے ذمہ داراہلکارکوڈیوٹی پرپابندکرکےعوام کوبجلی کے متعلقہ سہولیات فراہم کریں۔۔سردار حکیم

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)ممبرتحصیل کونسل یوسی چرون سردارحکیم نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ پیڈواپرچترال میں بجلی سپلائی کاواحدادارہ ہے اورحال ہی میں گولین گول سے بجلی فراہم کرنے کے لئے پیڈوکی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہناپڑتاہے کہ اس اہم ادارے کے پاس نہ اضافی ٹرانسفرمرزہیں اورنہ دیگراسپیرپارٹس موجودہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسفارمرخراب ہونے کی صورت میں عوام کوکئی دنوں تک بجلی سے محروم رکھاجاتاہے اوراس ادارے کے متعلقہ ذمہ دارلوگ بھی عوام کودستیاب نہیں ہیں ۔عوام کوبجلی میٹرزاورپول وغیرہ کے سلسلے میں انتہائی مشکلات درپیش ہیں ۔اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتےہوئے کہ ذمہ داراہلکارکوڈیوٹی پرپابندکیاجائے اورعوام کوبجلی کے متعلقہ سہولیات فراہم کیاجائے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!