شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پی پی پی کی طرف فوزیہ بی بی کو پارٹی میں شامل ہونے کی جو دعوت ملی ہے اگر اس دعوت وہ قبول کر تی ہیں تو یہ اُن کی سب سےبڑی غلطی ہو گی۔ بدیع الرحمن انفارمیشن سیکرٹری تحریک تحفظ پاکستان پارٹی ضلع چترال

پی پی پی کی طرف فوزیہ بی بی کو پارٹی میں شامل ہونے کی جو دعوت ملی ہے اگر اس دعوت وہ قبول کر تی ہیں تو یہ اُن کی سب سےبڑی غلطی ہو گی۔ بدیع الرحمن انفارمیشن سیکرٹری تحریک تحفظ پاکستان پارٹی ضلع چترال

آسلام آباد(نمائندہ چترال آفیئرز)تحریک تحفظ پاکستان پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری وضلع چترال بدیع الرحمن نے ایک اخباری بیان میں ایم پی اے فوزیہ بی بی پر تحرک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے۔کہ یقین کے ساتھ کہ سکتا ہوں کوئی بھی مسلمان اللہ پاک کے کلام کو اٹھاکر جھوٹ نہیں بول سکتا ہے۔ عمران خان کو چاہیے کہ اس پر نظر ثانی کریں۔اُنہوں نے کہا کہ پی پی پی کی طرف فوزیہ بی بی کو پارٹی میں شامل ہونے کی جو دعوت ملی ہے اگر اس دعوت وہ قبول کر تی ہیں تو یہ اُن کی سب بڑی غلطی ہو گی۔اس طرح جو شک ہے مزید پختہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک تحفظ پاکستان کے پلیٹ فارم ایسے ہونہار دختر چترال کوخوش آمدیدکہتے ہیں۔انشااللہ ہمارے پارٹی ان کو وہ عزت دیگی جو ان کا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ2018کے عام انتخابات میں تحریک تحفظ پارٹی نےپاکستان بھرمیں الیکشن لڑنے کی مکمل تیاری کی ہے۔ اُنہوں نے چترال کےعوام سے گزارش کرتے ہوئے کہاکہ ہماری پارٹی کی سپورٹکرتے ہوئے عوامی سوچوں کے ترجمان پارٹی کوخدمت کاموقع دیں اور ہماری پارٹی۔پاکستان کے ہرشہری کاخوب شرمندہ تعبیرکرئی گی۔

Facebook Comments