شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / گورنر کاٹیج روڈ حالیہ بارشوں کی وجہ سے مزید ٹوٹ بھوٹ کا شکار ہوچکا ہے ۔

گورنر کاٹیج روڈ حالیہ بارشوں کی وجہ سے مزید ٹوٹ بھوٹ کا شکار ہوچکا ہے ۔

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) حالیہ بارشوں کی وجہ سے گورنر کاٹیج روڈ ٹوٹ بھوٹ کا شکار ہو چکا ہے جبکہ درائیورحضرات کو گورنر کاٹیج روڈ میں درائیونگ کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا ہے ۔مسلسل بارشوں نے سڑک سے ترکول کی صفائی کردی ہے اور سڑک پتھر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں سے بھرچکا ہے۔
پتھر کے یہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے گاڑی کے ٹائر کے نیچے آکر کسی ناخوشکوار واقعے کو دعوت دے سکتے ہیں۔گورنر کاٹیج روڈ نہایت اہمیت کا حامل روڈ ہے جو کہ گولدور بائی پاس چوک سے شروع ہوکر چیوڈوک گورنر ہاؤس تک جاتا ہے۔چترال گول نیشنل پارک اسی راستے میں آتا ہے جہاں روزانہ ملکی اور غیر ملکی مہمان اور بے شمار تعداد میں سیاح چترال گول نیشنل پارک کا رخ کرتے ہیں۔
ضلع میں سیاحت کو فروغ دینے اور درائیور حضرات کو سہولیات دینے کی خاطر ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ گورنر کاٹیج کی اس خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر اس روڈ کی مرمت کی جانب توجہ دیں۔
Facebook Comments