شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بحیثیت مسلمان قرآن پاک پر ہمارا ایمان ہے اورہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ چترال کی بیٹی بی بی فوزیہ بے گناہ ہے ۔شفیق الرحمن اوورسیز انفارمیشن سکریٹری پی۔ٹی۔آئی چترال

بحیثیت مسلمان قرآن پاک پر ہمارا ایمان ہے اورہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ چترال کی بیٹی بی بی فوزیہ بے گناہ ہے ۔شفیق الرحمن اوورسیز انفارمیشن سکریٹری پی۔ٹی۔آئی چترال

سعودی عرب ( نمائندہ چترال آفیئرز) پی۔ٹی۔آئی اوورسیز کے انفارمیشن سکریٹری چترال شفیق الرحمن نے چترال آفیئر ز کے نمائندے سے ٹیلیفونک بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ محترمہ بی بی فوزیہ پر جو الزام لگا ہے اس الزام کی حقیقت کو عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ حقیقت سب پر آشکارہ ہوجائے ۔بحیثیت مسلمان قرآن پاک پر ہمارا ایمان ہے اور ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ چترال کی بیٹی بے گناہ ہے ۔ہم انشاء اللہ بی بی فوزیہ کو ضرور انصاف دلائیں گے۔اور ہم بی بی فوزیہ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ شوکاز نوٹس کا جواب دے کر اپنی بے گناہی ثابت کرینگی۔اور ہم عمران خان صاحب سے بھی امید کرتے ہیں کہ خان صاحب بی بی فوزیہ کو انصاف دلائیں گے۔شفیق الرحمن نے مزید کہا کہ خاں صاحب جلد از جلد تحقیقات کرائیں تاکہ چترال کی بیٹی کی بے گناہی ثابت ہوجائے۔اور جو لوگ پارٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں انہیں موقع نہ مل سکے ۔
Facebook Comments