شہ سرخیاں
Home / پاکستان / سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز 4مئی کو چترال کا دورہ کرکے پولوگراؤنڈ چترال میں جلسے سے خطاب کریں گے

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز 4مئی کو چترال کا دورہ کرکے پولوگراؤنڈ چترال میں جلسے سے خطاب کریں گے

چترال( نمائندہ چترال آفیئرز)مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے سیکرٹری اطلاعات نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیاں میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز 4مئی کو چترال کا دورہ کریں گے اورپولوگراؤنڈ چترال میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے چترال کیلئے گذشتہ چار سالوں کے دوران کئے گئے خدمات جن میں لواری ٹنل کی تکمیل گولین گول ہائیڈرل پراجیکٹ سے چترال کو 30میگاواٹ بجلی کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ،سیلاب اور زلزلہ متاثریں میں اربوں رقم کی نقد تقسیم شامل ہیں کے پیش نظر عوامی حلقے اس دورے کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وازیراعظم کے دور حکومت میں چترال کی تعمیرو ترقی کے لئے 65ارب روپے کے خطیر رقم خرچ ہوئی ۔

Facebook Comments