شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اظہار رائے پر دباوُ ڈالنا اور مرضی کے حکمران قوم پر مسلط کرنا یہ کہاں کا انصاف ہے. پاکستان کے با شعور عوام اور اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوانان ایسی فیصلوں پر تعجب کا اظہار کرتی ہے-چئیرمین محمد ولی شاہ

اظہار رائے پر دباوُ ڈالنا اور مرضی کے حکمران قوم پر مسلط کرنا یہ کہاں کا انصاف ہے. پاکستان کے با شعور عوام اور اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوانان ایسی فیصلوں پر تعجب کا اظہار کرتی ہے-چئیرمین محمد ولی شاہ

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز )سابق چئیرمین محمد ولی شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی مستحکم, دہشت گردی سے نجات, ایٹمی قوت بنانے, اندھیروں کے خاتمے کرنے, ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے والے میاں محمد نواز شریف کے قیادت کو ختم کرکے ان کے ساتھ مخلص پاکستان کے قابل ترین افراد جن میں اسحاق ڈار, خواجہ آصف, خواجہ سعد رفیق اور دنیا کے مشہور معروف شخصیت اور سی پیک کو کامیابی سے چلانے والے احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ اور مسلم لیگ(ن) کے ساتھ بلوچستان اور سینٹ میں ہونے والے شرم ناک واقعے کی پاکستان کے عوام نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ ایسی حرکات کرکے ظلم کی انتہا سے حکومت کو کسی کو حوالے کرنا پاکستان کے ساتھ دشمنی کی مترادف سمجھتی ہے.

 

اُنہوں نے کہا کہ اظہار رائے پر دباوُ ڈالنا اور مرضی کے حکمران قوم پر مسلط کرنا یہ کہاں کا انصاف ہے. پاکستان کے با شعور عوام اور اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوانان ایسی فیصلوں پر تعجب کا اظہار کرتی ہے کہ دہشت گردی میں ملوث تین سال تک عدالت سے مفرور رہنے کے باوجود صرف دو پیشی میں ان کو با عزت بری کرنا اور پاکستان کے مخلص قیادت کو حکومت سے علحیدہ کرکے روزانہ کے بنیاد پر پیشی مقرر کرنا یہ سب کچھ کیا ہو رہا ہے؟اُنہوں نے کہا کہ چند افراد اپنے آپکو سب سے زیادہ عقلمند ظاہر کرکے 22 کروڑ عوام کے آنکھوں میں مٹی ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔چترال کے عوام احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسطرح قابل ترین افراد کو ترقی کے راستے سے ہٹانا پاکستان کے ساتھ دشمنی سمجھتےہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ چترال کے ترقیاتی کاموں کےلیے فنڈز کی منظوری میں احسن اقبال کا اہم کردار ہے ہم احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں
ہمارے غریب علاقے کے لوگوں کی دعائین احسن اقبال کے ساتھ ہیں انشاءاللّٰہ اللّٰہ تعالٰی احسن اقبال کی حفاظت اپنے فرشتوں کے زریعے کروائیں گے. اور احسن اقبال کی عمر میں برکت ڈال کر پاکستان کی خدمت کرنے کا موقع دینگے.ہماری دعائیں احسن اقبال کے ساتھ ہیں.

Facebook Comments