شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پاکستان کے پرامن فضا کو ایک بار پھر بارود کی بدبو میں دھکیلنے کی کوشش کیا جارہا ہے۔محمد کوثر ایڈوکیٹ صدر مسلم لیگ (ن)سب ڈویژن چترال

پاکستان کے پرامن فضا کو ایک بار پھر بارود کی بدبو میں دھکیلنے کی کوشش کیا جارہا ہے۔محمد کوثر ایڈوکیٹ صدر مسلم لیگ (ن)سب ڈویژن چترال

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)پاکستاں مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال کی طرف سے وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت  کی گئی ۔ صدر مسلم لیگ (ن)سب ڈویژن چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے پرامن فضا کو ایک بار پھر بارود کی بدبو میں دھکیلنے کی کوشش کیا جارہا ہے۔ محب وطن قیادتوں کے راستے روکنے اور عوام کی رایے پہ قدغن لگانے کی سازشیں سوایے پاکستان کے دشمنوں کے اور کسی کے نہیں ہوسکتے اُنہوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے جمہوریت کا راستہ روکنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں۔اُنہوں نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان گھناونے چہروں کو بےنقاب کیا جائے تاکہ ایسے کاموں کا سدباب کیا جاسکے۔

Facebook Comments