شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال بھر میں میڈیکل سٹورز اور فارما ڈسٹریبیٹرز کی ہرتال دوسرے روز میں داخل

چترال بھر میں میڈیکل سٹورز اور فارما ڈسٹریبیٹرز کی ہرتال دوسرے روز میں داخل

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) آج ہرتال کے دوسرے روز ملاکنڈ کے دوسرے اضلاع کی طرح چترال بھر میں بھی تمام میڈیکل سٹورز اور فارما ڈسٹریبیوشنز بند ہیں۔جس کی وجہ سے مریضوں اور تیماداروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ہسپتالوں میں دوائیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 
ہسپتال کے اندر مخصوص ادویات جیسا کہ آپریشن کے آلات اور آپریشن سے متعلقہ ادویات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو زندگی اور موت کا سامنا ہے۔یا د رہے ملاکنڈ بھر میں میڈیکل سٹورز اور مارفا ڈسٹریبیوٹرز کی جانب سے ہرتال حکومت کی جانب سے ان کے خلاف اٹھائے گئے نئے پالیسی کی وجہ سے دن بدن زور پکڑتی جارہی ہے ۔ملاکنڈ سمیت صوبے کے دوسرے اضلاع میں ہرتال دوسرے روز میں داخل ہوچکاہے۔میڈیکل سٹورز اور فارما ڈسٹریبیوٹرز کے جائز مطالبات اگر تسلیم نہیں کیے گئے تو ہرتال کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا جس کی وجہ سے عام عوام سمیت مریضوں کو اس سے بھی مزید مشکلات اور صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا ۔لہذا حکومت کو اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ حکومت اس معاملے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
Facebook Comments