شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کیمسٹ برادری کی چترال عوام کے لیے بے شمار خدمات ہیں جن کو بھلایا نہیں جاسکتا ۔ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ

چترال کیمسٹ برادری کی چترال عوام کے لیے بے شمار خدمات ہیں جن کو بھلایا نہیں جاسکتا ۔ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) چترال کے کیمسٹ برادری اور ڈسٹری بیوشن مالکان نے حکومت کی جانب سے ڈرگ ایکٹ 1976ء میں ترمیم کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے ہرتال کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔چترال کیمسٹ اور ڈسٹی بیوشن مالکان نے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ہرتال کی کال دی تھی۔جس کے رد عمل پر ضلع بھر کی کیمسٹ اور ڈسٹری بیوشن مالکان نے شٹر ڈاؤن کیے ۔جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کیمسٹ برادری اور ڈسٹری بیوشن مالکان احتجاج چترال پریس کلب میں جمع ہیں۔

ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ کمیسٹ برادری اور ڈسٹری بیوشن مالکان کے تحفظات سننے کے لیے چترال پریس کلب پہنچے ۔ان کا کہنا تھا کہ چترال کیمسٹ برادری کی چترال عوام کے لیے بے شمار خدمات ہیں جن کو بھلایا نہیں جاسکتا ۔ایک وقت ایسا بھی تھا جب چترال میں ڈاکٹر وں کی کمی تھی اس وقت انہی کمیسٹ برادری نے گھر گھر پہنچ کر لوگوں کی خدمت کی جن کو فراموش نہیں کیا جاسکتاہے۔حکومت کو چاہیے کہ کیمسٹ برادری اور ڈسٹری بیوشن مالکان کے تحفظات جلد از جلد دور کیے جائیں۔آخر میں ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کمیسٹ برادری اور ڈسٹری بیوشن مالکان کے تحفظات سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ وہ ہر فورم پہ ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

Facebook Comments