شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / الیکشن قریب آتے ہی افتخارالدین نے خلائی منصوبوں کے ذریعے لوگوں کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ امین الرحمن جنرل سکریٹری تحریک انصاف لوئر چترال

الیکشن قریب آتے ہی افتخارالدین نے خلائی منصوبوں کے ذریعے لوگوں کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ امین الرحمن جنرل سکریٹری تحریک انصاف لوئر چترال

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) الیکشن کے قریب آتے ہی افتخارالدین نے
خلائی منصوبوں کے ذریعے لوگوں کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ شروع کردیا
ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف لوئر چترال کے جنر ل سکریٹری امین
الرحمن نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سوئی ناردن
گیس کی طرف سے چترال میں گیس پلانٹ کے لیے باتیں جاری ہیں۔لیکن اب تک اس
حوالے سے کوئی عملی کام نہیں کیا گیا ہے ۔لوگوں سے زمینوں کی خریداری کا
مرحلہ بھی عمل میں نہیں لایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ پلانٹ ایک
کمرشل چیز ہے ۔اس لیے زمین کی خریداری بھی کمرشل طریقوں سے پرائیویٹ
مذاکرات کے ذریعے خریدی جائے۔سیکشن (4) لگانے کا ڈرامہ کیا گیاتو اس کی
بھر پور مخالفت کی جائے گی۔مزید ان کا کہنا تھا کہ چترال گیس پلانٹ کے
لیے مطلوبہ زمین مارکیٹ ریٹ پہ پرائیویٹ مذاکرات کے ذریعے خریدی جائے
۔SNGPL کا تعلق چونکہ ایک کارپوریٹ سیکٹر سے ہے۔جس کے لیے زمین کی
خریداری میں سیکشن (4) لاگو کرنا غیر قانونی ہے ۔ڈسٹرکٹ ایڈمینسٹریشن
سیکشن (4) کو فوراً منسوخ کرکے لوگوں سے پرائیویٹ نیگوسیشن یا کوٹیشن پہ
زمین خریدی جائے۔

Facebook Comments