شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / حکومت ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی کی کیٹگری سی میں اپگریڈ کرنے کے لیے جاری کام کو جلد سے جلد مکمل کریں۔ایم ایس ڈاکٹر فیض الملک جیلانی

حکومت ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی کی کیٹگری سی میں اپگریڈ کرنے کے لیے جاری کام کو جلد سے جلد مکمل کریں۔ایم ایس ڈاکٹر فیض الملک جیلانی

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)ایم ایس ڈاکٹر شہزادہ فیض الملک جیلانی کی کوششوں سے ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی روز بروز بہتری کی جانب گامزن ہے۔ڈاکٹر فیض الملک جیلانی نے ہسپتال کی منیجمنٹ کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹاف کی حاضری کو بھی یقینی بنایا بلکہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ذاتی دلچسپی لی جس سے آج ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں ہزاروں مریض مستفید ہورہے ہیں،کئی سالوں بعد خواتین ،لیڈی ڈاکٹر کی نگرانی میں اپنی علاج کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ڈیلیوری کیسز کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا رُخ کررہی ہیں،اوپی ڈی کے ساتھ 24گھنٹے اایمرجنسی سروس میں ڈاکٹرز جدید آلات اور ادویات سمیت موجود ہوتے ہیں،بجلی کی بحالی کے بعد ہسپتال میں ایکسرے اور الٹراساونڈ کی سہولت کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر فیض الملک جیلانی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد ٹی ایچ کیو ہسپتال کی کیٹگری سی میں اپگریڈ کرنے کے لیے جاری کام کو مکمل کیا جائے تاکہ دو لاکھ کی آبادی کے لیے قائم واحد ہسپتال کودورِ جدید کے تقاضوں سے ہم اہنگ کرکے عوام کو صحت سہولت فراہم کیا جاسکے ۔

Facebook Comments