شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اے کے آرایس پی کے تعاوٗن سےایم ایچ پی ایس کے انجینئیرز،اپریٹرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے او اینڈ ایم کے ذریعے 15روزہ ٹریننگ

اے کے آرایس پی کے تعاوٗن سےایم ایچ پی ایس کے انجینئیرز،اپریٹرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے او اینڈ ایم کے ذریعے 15روزہ ٹریننگ

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز )اے کے آر ایس پی کے تعاون سے مائکرو ہائڈل پاور پلانٹس کے اپریشنل اینڈ مینٹینس سٹاف کے استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے  او اینڈ ایم کے معروف بین الاقوامی کمپنی او ایم آئی ایس پرائیوٹ لمیٹڈ کےماہر ٹرینرز کے ذریعے پہلے مرحلے میں  لاسپور رامان میں پندرہ روزہ تربیتی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اے کے آر ایس پی کے آر پی ایم سردار ایوب، پراجیکٹ منجیر امتیاز احمد اور فضل مالک نے شرکاٗ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اس حوالے سےاو ایم آئی ایس کے پراجیکٹ منیجرامتیاز احمد کا کہنا ہے کہ اگرچہ صوبائی حکومت نے موجودہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے مائکرو ہائڈل پاور پراجیکٹس کاپورے صوبےمیں جال بچھایا ہوا ہے، لیکن بد قسمتی سے اپریٹرز کی پیشہ ورانہ تربیت نہ ہونے کیوجہ سے یا تو یہ پراجیکٹس مکمل طور پر بند ہیں یااپنےاستطاعت کے مطابق بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا  کہ دوسرے مرحلے میں یارخون پاور میں پندرہ روزہ تربیتی ٹریننگ کا آغاز ہوچکاہے جس میں  علاقے کے ان نوجوانوں کو بھی تربیت  میں شامل کیا گیا ہے جو ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے ڈپلومہ رکھتے ہیں تا کہ وہ مستقبل میں مقامی پاور پراجیٹکس کو بہتر انداز میں چلا سکیں۔

Facebook Comments