شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال سستا بازار کا افتتاح ،سستا بازار میں سستے داموں سبزی ،فروٹ اور دیگر اشیائے خوردنوش دستیاب ہونگے۔

چترال سستا بازار کا افتتاح ،سستا بازار میں سستے داموں سبزی ،فروٹ اور دیگر اشیائے خوردنوش دستیاب ہونگے۔

چترال ( نمائند ہ چترال آفیئرز) آج پیر کے روز سستا بازار نزد اتالیق پل چترال کا افتتاح کردیا گیا۔جہاں عوام کو سستے داموں آرزاں نرخوں پر سبزی ،فروٹ ،ٹیکسی پارکنگ،سروس اسٹیشن اور اشیاء خوردنوش دستیاب ہونگے۔
سستابازار کے افتتاح کے موقعے پر تجار یونین کے صدر شبیر احمد ،سینئر نائب صدر کفایت ،ڈرائیوریونین کے صدر صابر احمد صابر ،این۔سی چترال ٹو نیبر ہوڈکے ناظم میر صمد خان ،چترال ٹریفک انچارج فضل کریم اور چترال ورکشاپس کے صدر اسحاق استاذ موجود تھے۔
مہمانوں نے فیتہ کاٹ کر سستا بازار کا افتتاح کیا اور سستا بازار کی کامیابی کے لیے اجتماعی دعابھی کیا گیا۔
سستا بازار کے قیام کا مقصد مہنگائی کے ستائے عوام کو سستے داموں سبزی ،فروٹ ،ٹیکسی پارکنگ کی سہولت ،سروس اسٹیشن اور اشیاء خوردنی کی فراہمی ہے ۔سستا بازار میں سبزی،فروٹ اور اشیائے خوردنی کے ساتھ ساتھ ٹیکسی پارکنگ اور سروس اسٹیشن کی سہولت بھی موجودہوگی۔
اس موقعے پر تجار یونین کے صدر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سستا بازار کے قیام سے عوام کسی حد تک مہنگائی پر قابو پالیں گے۔سستا بازار میں ٹیکسی پارکنگ کی سہولت کی وجہ سے بے ہنگم ٹریفک رش پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔
سستا بازار کا قیام چترال بازار مختلف جگہوں میں بھی عمل میں لائی گائے گی۔ تجار یونین کے صدر نے ایک بار بھر چترال بازار کی صفائی کے عزم کرتے ہوئے کہا کہ وہ چترال بازار کو صاف ستھرا بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
Facebook Comments