شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال چیمبر کی درخواست پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی جانب سے چترال بازار اور دروش بازار کی سڑکوں کی مرمت اور لائننگ کیلئے 4کروڑ 21لاکھ روپے کی فنڈ فراہم

چترال چیمبر کی درخواست پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی جانب سے چترال بازار اور دروش بازار کی سڑکوں کی مرمت اور لائننگ کیلئے 4کروڑ 21لاکھ روپے کی فنڈ فراہم

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرتاج احمد خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ کہ انہوں نے چترال چیمبر کی درخواست پر چترال بازار اور دروش بازار کی سڑکوں کی مرمت اور لائننگ کیلئے 4کروڑ 21لاکھ روپے کی فنڈ فراہم کی ۔ پیر کے روز انہوں چترال آتالیق بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد سڑکوں کی مرمت اور بلیک ٹاپنگ کے کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو انجینئرز ، صدر تجار یونین چترال حبیب حسین مغل اور تاجر برادری کے افراد موجود تھے ۔ انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو سے کام کو معیار کے مطابق مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اور موقع پر سڑک پر بچھائے گئے ناقص بجری کی جگہ پتھر توڑ کر بچھانے اور نالیوں کو بہتر طریقے پر تعمیر کرنے ضرورت پر زور دیا ۔ سرتاج احمد خان نے کہا ۔ کہ صوبائی حکومت نے تاجر برادری کو مشکلات سے نکالنے یہ فنڈ فراہم کیا ہے ۔ اس لئے اس فنڈ کے استعمال میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ سی اینڈ ڈبلیو انجینئر نے سڑک کے اطراف میں قائم مارکیٹ اور اڈے سے مین سڑک پر چھوڑے گئے نالیوں کیلئے متابادل انتظام کرنے کی ہدایت کی ۔ تاکہ بلیک ٹاپنگ کے بعد نکاسی کے پانی کی وجہ سے سڑک کو نقصان نہ پہنچے ۔ انہوں نے ٹھیکہ دار کو سڑک معیار کے مطابق تعمیر کرنے کی ہدایت کی ۔
Facebook Comments