شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تجار یونین اورڈرائیور یونین کے صدورکی مولانا عبدلاکبر چترالی کے ہمراہ اے۔ڈی۔سی چترال منہاس الدین سے ملاقات ،ون۔وے کا مسئلہ بہت جلد حل کیا جائے گا۔

تجار یونین اورڈرائیور یونین کے صدورکی مولانا عبدلاکبر چترالی کے ہمراہ اے۔ڈی۔سی چترال منہاس الدین سے ملاقات ،ون۔وے کا مسئلہ بہت جلد حل کیا جائے گا۔

چترال ( نمائند ہ چترال آفیئرز) پیر کے روز تجار یونین کے صدر شبیر احمد اور ڈرائیور یونین کے صدر صابر احمد نے سابق ایم ۔این۔اے مولانا عبدالاکبر چترالی کے ہمراہ اے۔ڈی۔سی چترال منہاس الدین کے آفس میں ان سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں اے۔ڈی۔سی صاحب سے تجار برادری کو ون ۔وے کی وجہ سے درپیش نقصانات ومشکلات اور ڈرائیور حضرات کے تحفظات پر بات ہوئی ۔ مولانا عبد الاکبر چترالی ،تجار یونین اور ڈرائیور یونین
کے صدر نے ون ۔وے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے اے۔ڈی۔سی صاحب سے تفصیلی بات کی ۔جس پر اے۔ڈی۔سی چترال منہاس الدین کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ملاقات میں امید ظاہر کی گئی کہ بہت جلد ون ۔وے کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔
Facebook Comments