شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرکے اندھے قتل کا سراغ لگالیا۔ ملزم کا عدالت میں اقرار جرم۔

چترال پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرکے اندھے قتل کا سراغ لگالیا۔ ملزم کا عدالت میں اقرار جرم۔

چترال ( نمائند ہ چترال آفیئرز) اطلاعات کے مطابقمورخہ 08-05-2018 کوعارف الرحمٰن سکنہ سنوغر نے رپورٹ کی کہ میری بیوی گل زھرہ بجلی کی کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگئ ہے۔ تاہم شک ہونے پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور سائنسی بنیادوں پر شواہد اکٹھےکرکے یہ پتہ چلا لیا کہ گل زھرہ کو اُس کے خاوند عارف الرحمٰن نے گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر قتل کیا۔ ملزم کو گرفتار کیا گیا جس نے مورخہ 20-05-2018 کو عدالت کے سامنے بھی اپنے گھناؤنےجرم کا اعتراف کر لیا۔
ڈی پی او چترال نےایس ڈی پی او مستوچ، ایس ایچ او بونی اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
Facebook Comments