شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / نوجوان سماجی کارکنوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال کے مریضوں کے لیے رمضان دسترخوان ( روچی درئیک ) افطاری پروگرام کا اہتمام۔

نوجوان سماجی کارکنوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال کے مریضوں کے لیے رمضان دسترخوان ( روچی درئیک ) افطاری پروگرام کا اہتمام۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) کل بروز پیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں نوجوان سماجی کارکنوں شاہد احمد اور شہباز احمد اور ان کی پوری ٹیم کی جانب سے رمضان دسترخوان (رچی درئیک) افطاری پروگرام کا بندوبست کیا گیا ۔

رمضان دسترخوان (روچی درئیک ) افطاری پروگرام پورے رمضان جاری رہے گی۔اس پروگرام کی خاصیت یہ ہے کہ یہ نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر افطاری کا بندوبست ہسپتال کے اندر ہی کرتے ہیں۔

جس میں بلا تفریق ہسپتال کے مریضوں جن میں مرد و خواتین شامل ہیں الگ الگ افطاری کرائی جاتی ہے۔اس سلسلے میں عوام کی جانب سے بھی تعاون دیکھنے کو ملی۔


اس موقعے پرتجار یونین کے صدر جناب شبیر احمد بھی نوجوانوں کی داد رسی کے لیے ہسپتال میں موجود تھے ۔

تجاریونین کے صدر نے نوجوانوں کے ساتھ ملکر رمضان دسترخوان افطاری پروگرام منعقد کرانے میں تعاون کی۔تجار یوین کے صدر شبیر احمد نے نوجوانوں کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں انسان دوست اور غریب پرور افراد کی کمی نہیں ہے جس کا منہ بولتا ثبوت چترال کے یہ نوجوان ہیں جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رمضان کے مقدس مہنیے میں چترال کے مریضوں کے لیے افطاری کا بندوبست کیا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تجار یونین اس فلاحی کام میں بڑھ چڑ کر حصہ لے گی۔


یاد رہے کہ رمضان دسترخوان افطاری پروگرام چترال کی سطح پر نوجوانوں کی جانب سے اپنی نوعیت کا ایک منفرد فلاحی کام ہے ۔

اس جیسی فلاحی کاموں سے معاشرے میں پیار محبت اور بھارئی چارہ فروغ ملے گی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ صاحب اسطاعت اور مخیر حضرات اس کار خیر میں بڑھ چڑ کر حصہ لیں۔

Facebook Comments