شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لوڈشیڈنگ کا یہ سلسلہ اگر یونہی جاری رہا توچترالی عوام واپڈا والوں کے خلاف راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔صدر تجار یونین شبیر احمد

لوڈشیڈنگ کا یہ سلسلہ اگر یونہی جاری رہا توچترالی عوام واپڈا والوں کے خلاف راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔صدر تجار یونین شبیر احمد

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)گولین گول پاور ہاؤس کی کنجائش 108 میگا واٹ ہے۔موجودہ رمضان المبارک میں واپڈا والے بلاوجہ لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں۔جبکہ وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق چترال میں ایک منٹ کے لیے بھی لوڈ شینڈنگ کی کنجائش نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار تجار یونین کے صدر جناب شبیر احمد نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چترال میں گولین پاور ہاؤس کے تمام ٹربائین تیار ہیں۔ایک ٹربائین گزشتہ 3 مہینوں سے چل رہاہے۔جوکہ ضلع چترال کے لیے کافی ہے۔چترال کو صرف 13میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے۔36میگا واٹ کے ٹربائین سے بجلی پتہ نہیں کہاں جارہی ہے۔ گریڈ اسٹیشن سے بجلی کی ترسیل میں روکاوٹ کا چترالی عوام کو پتہ ہونا چاہیے۔موجودہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معیشت پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔اور بجلی کے بل آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔عوام چترال موجودہ لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اگرلوڈشیڈنگ کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہا توچترالی عوام راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔تجار یونین چترال ایک نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے حکومت سے فوری اقدام اٹھانے کی درخواست کرتی ہے۔
Facebook Comments