شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پاکستان مسلم لیگ(ن) 28 مئی یوم تکبیر جوش وخروش سے منائے گی

پاکستان مسلم لیگ(ن) 28 مئی یوم تکبیر جوش وخروش سے منائے گی

پشاور(نمائندہ چترال  آفیئرز) پاکستان مسلم لیگ(ن) 28 مئی یوم تکبیر جوش وخروش سے منائے گی 28 مئی1998 کو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چاغی بلوچستان میں ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کر کے پاکستان کو اسلام کی پہلی اور دنیا چھٹی ایٹمی طاقت بنایا جس وجہ سے آج دشمن پاکستان کو میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتی قائد جمہوریت سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے اس کارنامے کو ہمیشہ دیارکھے گی اور تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا یہ بات پاکستان مسلم لیگ(ن)ضلع دیر تحصیل واڑی کے صدر ملک امیر نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور صحیح معنوں میں عوامی جماعت ہیں اور سابق وزیراعظم میاں محمدنواز عوام کے دلوں میں بستے ہیں جس کا ثبوت عوام 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ کو دوبارہ کامیاب کر کے ثابت کرے گی ملک امیر نواز نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر اور صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے پارٹی میں نئی جان ڈال دی ہے جس کا ثبوت صوبے میں بڑے بڑے جلسے ہو رہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں ورکر ہی نہیں ایم پی اے اور ایم این اے اور کئی رہنما دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفٰی ہو مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کر رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہیں کہ مستقبل صرف مسلم لیگ(ن) کا ہی ہیں اور مسلم لیگ(ن) ہی اس ملک کو ترقی ،خوشحالی اور امن کے طرف گامزن کر سکتی ہیں ۔

Facebook Comments