شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / عبداللطیف ایم ۔این ۔اے منتخب ہوکر چترال کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرےگا ۔ شفیق الرحمن سیکریٹری انفارمیشن اورسیس چترالی

عبداللطیف ایم ۔این ۔اے منتخب ہوکر چترال کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرےگا ۔ شفیق الرحمن سیکریٹری انفارمیشن اورسیس چترالی

سعود ی عرب ( نمائندہ چترال آفیئرز) شفیق الرحمن سیکریٹری انفارمیشن اورسیس چترالی نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
عبداللطیف جیسا مخلص اور قابل لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں انشاءاللہ 2018 ایکشن کے بعد چترالی عوام کو ایک قابل نہ ڈر اور مخلص لیڈر عبداللطیف کی شکل میں ملے گا موصوف ایک اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ سی۔ایس ۔ایس پاس کرکے خدمات خلق کو ترجیح دیا ۔ 1996 سے پاکستان تحریک انصاف سے منسلک رہا 2013 کے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے این۔ اے 32 چترال سے الیکشن لڑنے کا موقع ملا مگر بدقسمتی سے بہت کم ووٹوں سے ہارا ۔ ایک دفعہ پھر پارٹی کے اعلی قیادت عبداللطیف صاحب کے وفاداری قابلیت اور صلاحیت سے متاثر ہوکر این۔اے 1 چترال کا ٹکٹ عبداللطیف صاحب کو دینے کا فیصلہ کیا ہے موصوف آگر چترال سے ایم۔ این۔ اے۔ منتخب ہوگا تو چترال کا تقدیر بدل جائے گا تو میں اپنی تمام چترالی بہنوں اور بھائیوں سے یہ گزارش کرتا ہوں کی صرف ایک بار چترال کی پسماندگی کی خاطر علاقائیت مذہب اور قومیت سے بالاتر ہوکر اپنی قیمتی ووٹ عبداللطیف اور پی ٹی آئی کے حق میں استعمال کرے ، اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔
Facebook Comments