شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / 2018کے الیکشن میں عبدالولی خان عابد کو پارٹی ٹکٹ دے کر کامیاب بنایا جائے کیونکہ عبدالولی خان عابد قومی و صوبائی سطح پر چترال اور چترالی عوام کی بھرپور نمائندگی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔سیف الدین سرگرم کارکن پی۔ٹی۔آئی چترال

2018کے الیکشن میں عبدالولی خان عابد کو پارٹی ٹکٹ دے کر کامیاب بنایا جائے کیونکہ عبدالولی خان عابد قومی و صوبائی سطح پر چترال اور چترالی عوام کی بھرپور نمائندگی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔سیف الدین سرگرم کارکن پی۔ٹی۔آئی چترال

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) 2018 کے الیکشن میں عبدالولی خان عابد کو پارٹی ٹکٹ دے کر کامیاب بنایا جائے تو عبد الولی خان عابد قومی و صوبائی سطح پر چترالی عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرسکتا ہے۔عبدالولی خان عابدچترال کے ایک قابل وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ قائدانہ صلاحیتوں کا بھی مالک ہے۔ان خیالات کا اظہار پی۔ٹی۔آئی چترال کے سرگرم کارکن سیف الدین نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عبدالولی خان عابد ایک نڈر بے باک لیڈرشپ کی خصوصیا ت کا حامل ہے۔اگر 2018 کے الیکشن میں پی۔ٹی۔آئی کا پارٹی ٹکٹ عبدالولی خان عابد صاحب کو دیا جائے اور انہیں قومی یا صوبائی سطح پر کامیاب بنایا جائے تو عبدالولی خان عابد چترال اور چترالی عوام کی بھرپور ترجمانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت عبدالولی خان عابدکو پارٹی ٹکٹ دیکر چترال اور چترالی عوام کی خدمت کا موقع دیا جائے گا۔
Facebook Comments