شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹریفک پولیس چترال نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم تیزکردی

ٹریفک پولیس چترال نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم تیزکردی

چترال(نمائندہ چترال  آفیئرز) ٹریفک پولیس چترال نے ڈی پی او چترال(ر)کیپٹن منصورآمان کی خصوصی ہدایت پرچترال شہراورمضافات میں زیادہ کرایہ لینے والے گاڑیوں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں اوربغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مہم تیز کردی ہے۔بدھ کے روزچترال بازارمیں بغیر ہلمٹ پہننے والے کئی موٹر سائیکل سواروں سے موقع پر چالان کیے گئے۔ٹریفک انچارج انسپکٹرفضل کریم نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور حادثات کی صورت میں قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنے کیلئے چترال ٹریفک پولیس بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کاروائی کررہی ہے۔ حادثات کی روک تھام کیلئے شہری دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہلمٹ کے استعمال کے پانچ اہم فوائد ہیں ، ہلمٹ پہننے سے آپ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں ہر قسم کے پیش آنے والے حادثات میں زندگی کسی حد تک محفوظ رہتی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ انسانی زندگی کے لئے چہرہ اور سر بہت اہمیت رکھتاہے،سر پر چھوٹی سی چوٹ انسان کے موت کا باعث بن سکتی، اس لئے ہلمٹ پہننے سے کسی بھی حادثے میں اپکا سر اور آنکھیں محفوظ رہتی ہیں۔ ہلمٹ بہت فائدے مند ہے، کیونکہ ہلمٹ پہننے سے دھول ، مٹی اور خصوصی طور دھوپ سے بچا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال شہری قانون کا احترام کرتے ہیں چترال بازار میں ون وے پر بھی عمل درآمد جاری ہے لوگ اس سلسلے میں چترال سے پوری طرح تعاون کررہے۔اُنہوں نے کہا کہ زیادہ کرایہ لینے اور بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی چترال ٹریفک پولیس نے مہم تیز کردی ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کیا جائے گا۔

Facebook Comments