شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بابو سر ٹاپ، برفانی تودہ گرنے سے تبلیغی جماعت کے چار ارکان جاں بحق

بابو سر ٹاپ، برفانی تودہ گرنے سے تبلیغی جماعت کے چار ارکان جاں بحق

گلگت بلتستان (نمائندہ چترال آفیئرز)  گلگت بلتستان کے پہاڑی سلسلے بابو سر ٹاپ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے تبلیغی جماعت کے چار ارکان جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ ایک رکن کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کے ارکان  گزشتہ دن سیر کرنے کی غرض سے گاڑی کے ذریعے بابو سر ٹاپ گئے تھے،

لیکن بد قسمتی سے واپسی پر راستے میں ان کے گاڑی پر دو دفعہ برف کے تودے گر پڑے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد گزشتہ روز ایک شخص کو زندہ جبکہ دو کو مردہ حالت میں نکالے تھے اور باقی جاں بحق افراد کو آج صبح نکال لئے گئے ہیں۔ مرنے والوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے جن میں آمیر، احسان، ایاز اور اسحاق شامل ہیں،زندہ بچ جانے والوں کے ناموں کا پتہ نہیں لگایا گیا۔ امدادی کاموں میں ریسکیو ٹیموں کیساتھ مقامی لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 

Facebook Comments
error: Content is protected !!