شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اے این پی نے اپنے دورحکومت میں تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں ریکارڈ کام کیے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔- الحاج عیدالحسین

اے این پی نے اپنے دورحکومت میں تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں ریکارڈ کام کیے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔- الحاج عیدالحسین

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)عوامی نیشنل پارٹی کے چیئرمین پارلیمانی بورڈاورپارٹی کے صوبائی صدرامیرحیدرخان ہوتی نے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کااعلان کردیا۔بورڈکے فیصلے کے مطابق این اے ون چترال ضلعی صدرالحاج عیدالحسین کوٹکٹ جاری کردیاگیا۔ ایک بیان میں صوبائی صدرنے ذیلی تنظیموں کے تمام عہدیداروں ،کارکنوں ،ادباء اورشعراء کوہدایت کی ہے کہ وہ آنے والے عام انتخابات کیلئے مہم انتہائی موثراندازمیں چلائیں اورمدلل ومنظم اندازمیں تسلسل کے ساتھ پارٹی کاپیغام گھرگھرپہنچائیں ۔انہوں نے کہاکہ اس اہم موقع پرسب اتحادواتفاق کامظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کرناہوگا۔ ضلعی عہدیداروں اورورکروں نے ضلعی صدرالحاج عیدالحسین کوٹکٹ دینے پرصوبائی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے متفقہ طوپراین اے ون چترال کے پارٹی کے اُمیدوارکوکامیاب کرنے کاعہدکیا۔اس موقع پر

Facebook Comments